QR CodeQR Code

اسلام میں اپنی بات منوانے کیلئے قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں

طالبان یا داعش جو طریقہ اختیار کر رہے ہیں اسے اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا، پروفیسر ساجد میر

ہمیں بھارت، افغانستان اور ایران سے اپنے معاملات درست کرنا ہونگے

8 Dec 2014 09:02

اسلام ٹائمز: اپنے ایک انٹرویو میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں میرے نزدیک بدامنی اور دہشتگردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اسکا دائرہ پورے خطے میں پھیل چکا ہے۔ ہمیں بھارت، افغانستان اور ایران سے اپنے معاملات درست کرنا ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عمران کے دھرنوں کے پیچھے کچھ نادیدہ قوتیں ہیں۔ دھاندلی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں میرے نزدیک بدامنی اور دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کا دائرہ پورے خطے میں پھیل چکا ہے۔ ہم اسے خلا میں کھڑے ہوکر حل نہیں کرسکتے، اسکے لئے ہمیں بھارت، افغانستان اور ایران سے اپنے معاملات درست کرنا ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں اپنی بات منوانے کے لیے قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں، طالبان یا داعش جو طریقہ اختیار کر ررہے ہیں اسے اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 424129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424129/طالبان-یا-داعش-جو-طریقہ-اختیار-کر-رہے-ہیں-اسے-اسلامی-قرار-نہیں-دیا-جاسکتا-پروفیسر-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org