0
Monday 8 Dec 2014 09:02
اسلام میں اپنی بات منوانے کیلئے قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں

طالبان یا داعش جو طریقہ اختیار کر رہے ہیں اسے اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا، پروفیسر ساجد میر

ہمیں بھارت، افغانستان اور ایران سے اپنے معاملات درست کرنا ہونگے
طالبان یا داعش جو طریقہ اختیار کر رہے ہیں اسے اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا، پروفیسر ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عمران کے دھرنوں کے پیچھے کچھ نادیدہ قوتیں ہیں۔ دھاندلی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں میرے نزدیک بدامنی اور دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کا دائرہ پورے خطے میں پھیل چکا ہے۔ ہم اسے خلا میں کھڑے ہوکر حل نہیں کرسکتے، اسکے لئے ہمیں بھارت، افغانستان اور ایران سے اپنے معاملات درست کرنا ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں اپنی بات منوانے کے لیے قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں، طالبان یا داعش جو طریقہ اختیار کر ررہے ہیں اسے اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 424129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش