QR CodeQR Code

نون لیگ گلو بٹوں کے زریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، شیریں مزاری

8 Dec 2014 15:20

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں تحریک انصاف کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پولیس اور پنجاب حکومت کے غیرجمہوری ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے گلو بٹوں کے زریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پولیس اور پنجاب حکومت کے غیرجمہوری ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر مقامی انتظامیہ اور پولیس اوچھے ہتکھنڈوں سے باز نہ آئی تو محاسبہ کیا جائے گا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، حکمران رکاوٹ نہ بنیں کیونکہ پی ٹی آئی کی تحریک کو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں دبایا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 424217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424217/نون-لیگ-گلو-بٹوں-کے-زریعے-انتشار-پھیلانے-کی-کوشش-کر-رہی-ہے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org