QR CodeQR Code

فیصل آباد میں شہریوں پر تشدد جمہوریت کا قتل ہے، جمشید دستی

10 Dec 2014 13:39

اسلام ٹائمز: سانحہ فیصل آباد کی مذمت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون سے کوئی سبق نہیں سیکھا، جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت قائم کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رُکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایک بیان میں فیصل آباد واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، معصوم شہریوں پر بدترین تشدد کر کے حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کا پُرامن احتجاج پر حکومت کے گماشتوں اور محکمہ پولیس کے گلوبٹوں نے تشدد کیا۔ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون سے کوئی سبق نہیں سیکھا، جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت قائم کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر چیف جسٹس آف پاکستان کو نوٹس لینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 424522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424522/فیصل-آباد-میں-شہریوں-پر-تشدد-جمہوریت-کا-قتل-ہے-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org