0
Wednesday 10 Dec 2014 13:39

فیصل آباد میں شہریوں پر تشدد جمہوریت کا قتل ہے، جمشید دستی

فیصل آباد میں شہریوں پر تشدد جمہوریت کا قتل ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ رُکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایک بیان میں فیصل آباد واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، معصوم شہریوں پر بدترین تشدد کر کے حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کا پُرامن احتجاج پر حکومت کے گماشتوں اور محکمہ پولیس کے گلوبٹوں نے تشدد کیا۔ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون سے کوئی سبق نہیں سیکھا، جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت قائم کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر چیف جسٹس آف پاکستان کو نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 424522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش