QR CodeQR Code

ناصر شیرازی کا جہانگیر ترین سے رابطہ، 12 دسمبر شب اربعین کو کراچی کا احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست

9 Dec 2014 19:38

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) کی عزاداری ہر ظالم اور باطل قوت کے خلاف حق کی آواز ہے، یہ امام حسین کی عزاداری ہی ہے کہ جس نے حق اور باطل کے درمیان فرق کو آج تک قائم و دائم رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین اور شاہ محمود قریشی سے رابطہ، 12 دسمبر کو شب اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں طے شدہ احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کی۔ تفصیلات کے مطابق ناصر شیرازی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد میں نواز لیگ کے گلو بٹ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کارکن کی تعزیت پیش کی اور کہا کہ نواز حکومت کے ظلم کے آگے پوری قوم سینہ سپر ہے اور اس حکومت کی سرنگونی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ناصر شیرازی کا جہانگیر ترین سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امام حسین (ع) کی عزاداری ہر ظالم اور باطل قوت کے خلاف حق کی آواز ہے، یہ امام حسین کی عزاداری ہی ہے کہ جس نے حق اور باطل کے درمیان فرق کو آج تک قائم و دائم رکھا ہے لہٰذا چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر عزاداری امام حسین (ع) کے اجتماعات کے احترام کی خاطر پاکستان تحریک انصاف 12 دسمبر کو کراچی میں اپنے احتجاج کو مؤخر کرے۔


خبر کا کوڈ: 424531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424531/ناصر-شیرازی-کا-جہانگیر-ترین-سے-رابطہ-12-دسمبر-شب-اربعین-کو-کراچی-احتجاج-مؤخر-کرنے-کی-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org