QR CodeQR Code

عدالتی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو پوری حکومت گھر جائیگی، اسحاق ڈار

10 Dec 2014 01:13

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کیلئے تیار ہے۔ اس کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے، انھوں نے کہا کہ کمیشن میں ثابت ہو گیا کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو عمران خان کو پوری قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے، انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں نہ آنے کا عمران خان کا اعلان مایوس کن ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کیلئے تیار ہے۔ اس کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے، انھوں نے کہا کہ کمیشن میں ثابت ہو گیا کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو عمران خان کو پوری قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کر سکتے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے باعث غیر ملکی پاکستان آنے سے گریزاں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے،،،ایسی صورت حال پرقابوپانا مشکل ہوتا ہے


خبر کا کوڈ: 424602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424602/عدالتی-تحقیقات-میں-دھاندلی-ثابت-ہو-گئی-پوری-حکومت-گھر-جائیگی-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org