0
Wednesday 10 Dec 2014 01:13

عدالتی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو پوری حکومت گھر جائیگی، اسحاق ڈار

عدالتی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو پوری حکومت گھر جائیگی، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے، انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں نہ آنے کا عمران خان کا اعلان مایوس کن ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کیلئے تیار ہے۔ اس کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے، انھوں نے کہا کہ کمیشن میں ثابت ہو گیا کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو عمران خان کو پوری قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کر سکتے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے باعث غیر ملکی پاکستان آنے سے گریزاں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے،،،ایسی صورت حال پرقابوپانا مشکل ہوتا ہے
خبر کا کوڈ : 424602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش