QR CodeQR Code

سی آئی ڈی کا کراچی سے القاعدہ کے مقامی امیر سمیت 5 دہشتگردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

12 Dec 2014 00:38

اسلام ٹائمز: انچارج سی آئی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں القاعدہ کا مقامی امیر اسد خان سمیت شاہد عثمان، فواد خان، شاہد انصاری اور عثمان شامل ہیں، جبکہ انکے قبضے سے 10 کلو دھماکا خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی آئی ڈی پولیس نے پرانا حاجی کیمپ سے القاعدہ کے مقامی امیر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انچارج سی آئی ڈی علی رضا کا کہنا تھا کہ پرانا حاجی کیمپ لکڑی گلی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں القاعدہ کا نیٹ ورک چلانے والے خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج سی آئی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں القاعدہ کا مقامی امیر اسد خان سمیت شاہد عثمان، فواد خان، شاہد انصاری اور عثمان شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے 10 کلو دھماکا خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 425101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425101/سی-ا-ئی-ڈی-کا-کراچی-سے-القاعدہ-کے-مقامی-امیر-سمیت-5-دہشتگردوں-کو-گرفتارکرنے-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org