QR CodeQR Code

داعش دہشتگرد اب پاکستان میں بھی فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

12 Dec 2014 00:33

اسلام ٹائمز: حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے اور معیشت تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ نون لیگ اور تحریک انصاف کی چپقلش نے ملک کے حالات بد سے بدتر کر دیئے ہیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے اور معیشت تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیم اب پاکستان میں بھی فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہی ہے جبکہ وزیر داخلہ اس کے وجود سے ہی انکاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 425103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425103/داعش-دہشتگرد-اب-پاکستان-میں-بھی-فرقہ-واریت-کی-ا-گ-بھڑکانے-سازشیں-کر-رہی-ہے-صاحبزادہ-ابوالخیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org