0
Friday 12 Dec 2014 00:33

داعش دہشتگرد اب پاکستان میں بھی فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

داعش دہشتگرد اب پاکستان میں بھی فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ نون لیگ اور تحریک انصاف کی چپقلش نے ملک کے حالات بد سے بدتر کر دیئے ہیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے اور معیشت تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیم اب پاکستان میں بھی فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہی ہے جبکہ وزیر داخلہ اس کے وجود سے ہی انکاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 425103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش