QR CodeQR Code

کراچی میں 2 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

12 Dec 2014 00:57

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں توسیع کیے جانے کا بھی امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 12 اور 13 دسمبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائی گئی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے، صوبائی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے، جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی شہر میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں توسیع کئے جانے کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 425106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425106/کراچی-میں-2-روز-کیلئے-موٹرسائیکل-کی-ڈبل-سواری-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org