QR CodeQR Code

اربعین حسینی ع، کوہاٹ قومی جرگہ کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کرنے کا فیصلہ

12 Dec 2014 22:12

اسلام ٹائمز: کوہاٹ کے علاقہ چکر کوٹ میں شیعہ، سنی اور حکومتی عمائدین پر مشتمل قومی جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقہ بنگش اور اورکزئی کے شیعہ عمائدین اور علمائے کرام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایک تحریری فیصلہ طے پایا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی جرگہ نے کوہاٹ میں چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ چکر کوٹ میں شیعہ، سنی اور حکومتی عمائدین پر مشتمل قومی جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقہ بنگش اور اورکزئی کے شیعہ عمائدین اور علمائے کرام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایک تحریری فیصلہ طے پایا، جس کے مطابق اہل تشیع، اہلسنت عمائدین اور حکومتی نمائندوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کیا جائے گا، اس موقع پر جلوس کی سکیورٹی سمیت دیگر امور بھی طے پائے۔


خبر کا کوڈ: 425249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425249/اربعین-حسینی-ع-کوہاٹ-قومی-جرگہ-کا-مرکزی-جلوس-25-صفر-المظفر-کو-برا-مد-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org