QR CodeQR Code

بلوچستان کے چھ اضلاع ابھی بھی نوگو ایریاز ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک

12 Dec 2014 23:34

اسلام ٹائمز: صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ رواں سال حالات میں 22 فیصد بہتری آئی ہے، تاہم حالات تاحال تشویشناک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تسلیم کیا ہے کہ صوبے کے 6 اضلاع ابھی بھی نو گو ایریاز ہیں، جہاں عام انسان نہیں جا سکتا۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں امن و امان میں اس سال 22 فیصد بہتری ضرور آئی ہے، تاہم ابھی صورتحال تشویشناک ہے۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مجھے کام کرنے کیلئے میری مرضی کی ٹیم نہیں مل سکی، جس کے وجہ سے پیشرفت سست روی کا شکار ہے، اگر میری مرضی کی ٹیم دیدی جائے تو بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 425276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425276/بلوچستان-کے-چھ-اضلاع-ابھی-بھی-نوگو-ایریاز-ہیں-ڈاکٹر-عبدالمالک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org