0
Friday 12 Dec 2014 23:34

بلوچستان کے چھ اضلاع ابھی بھی نوگو ایریاز ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک

بلوچستان کے چھ اضلاع ابھی بھی نوگو ایریاز ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تسلیم کیا ہے کہ صوبے کے 6 اضلاع ابھی بھی نو گو ایریاز ہیں، جہاں عام انسان نہیں جا سکتا۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں امن و امان میں اس سال 22 فیصد بہتری ضرور آئی ہے، تاہم ابھی صورتحال تشویشناک ہے۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مجھے کام کرنے کیلئے میری مرضی کی ٹیم نہیں مل سکی، جس کے وجہ سے پیشرفت سست روی کا شکار ہے، اگر میری مرضی کی ٹیم دیدی جائے تو بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 425276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش