QR CodeQR Code

ہار نہیں مانیں گے، شدت پسندوں کے حملے غیر اسلامی، غیر انسانی اور ناقابل قبول ہیں، اشرف غنی

14 Dec 2014 17:30

اسلام ٹائمز: کابل میں یوم انسانی حقوق کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تشدد کی مذمت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ شدت پسندوں سے ہار نہیں مانیں گے، صدر اشرف غنی نے ملک میں شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کی لہر کی مذمت کی، کابل میں یوم انسانی حقوق کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تشدد کی مذمت کریں۔ ایک موقع پر انتہائی جذباتی انداز میں افغان صدر نے کہا کہ شدت پسندوں کے حملے ناقابل قبول ہیں جو غیر اسلامی اور غیر انسانی ہیں۔ نیٹو فوجی مشن کے اختتام سے قبل افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 425630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425630/ہار-نہیں-مانیں-گے-شدت-پسندوں-کے-حملے-غیر-اسلامی-انسانی-اور-ناقابل-قبول-ہیں-اشرف-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org