QR CodeQR Code

یمن، بم دھماکوں میں 15 طالب علموں سمیت 25 افرد ہلاک، متعدد زخمی

17 Dec 2014 19:11

اسلام ٹائمز: حکام کے مطابق پہلا بم دھماکا سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے اسکول بس گزر رہی تھی، دوسرا دھماکا سرکاری عہدیدار کے گھر کے قریب ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر رادا میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 طالب علموں سمیت 25 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق پہلا بم دھماکا سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے اسکول بس گزر رہی تھی، جس کے نتیجے میں 15 طالب علم ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ دوسرا دھماکا سرکاری عہدیدار کے گھر کے قریب ہوا جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جب کہ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 426341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426341/یمن-بم-دھماکوں-میں-15-طالب-علموں-سمیت-25-افرد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org