QR CodeQR Code

خیبرایجنسی، وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری،21دہشتگرد ہلاک

20 Dec 2014 10:43

اسلام ٹائمز: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 21دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی میں 21دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ہیں ۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے7ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 21دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 7ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔ مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 426909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426909/خیبرایجنسی-وادی-تیراہ-میں-جیٹ-طیاروں-کی-بمباری-21دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org