QR CodeQR Code

آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جائے، علامہ رمضان توقیر

22 Dec 2014 21:54

اسلام ٹائمز: ٹی جے پی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا ہری پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنی بے رحمی سے معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو شہید کیا گیا یہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جائے، تمام دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہری پور میں علامہ عارف حسین واحدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے سانحہ پشاور کھلی درندگی اور سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث مجرم کو انجام تک پہنچایا جائے، جتنی بے رحمی سے معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو شہید کیا گیا یہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو پورے پاکستان میں شروع کیا جائے، پشاور سانحہ سمیت تمام ان دہشت گروں کو جنہوں نے سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بے گناہ انسانوں کو قتل کیا ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 427506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427506/ا-پریشن-ضرب-عضب-پورے-ملک-میں-شروع-کیا-جائے-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org