0
Monday 22 Dec 2014 21:54

آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جائے، علامہ رمضان توقیر

آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جائے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ تحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جائے، تمام دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہری پور میں علامہ عارف حسین واحدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے سانحہ پشاور کھلی درندگی اور سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث مجرم کو انجام تک پہنچایا جائے، جتنی بے رحمی سے معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو شہید کیا گیا یہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو پورے پاکستان میں شروع کیا جائے، پشاور سانحہ سمیت تمام ان دہشت گروں کو جنہوں نے سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بے گناہ انسانوں کو قتل کیا ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 427506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش