QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، بس کے حادثے میں مسجد میں موجود چار نمازی زخمی

25 Dec 2014 00:47

اسلام ٹائمز: راولپنڈی سے کراچی جانیوالی مسافر بس ڈھکی موڑ کے قریب بے قابو ہوکے مسجد میں جا گھسی، گاڑی کے مسافر تو محفوظ رہے مگر چار نمازی شدید زخمی ہوگئے، بس ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عجیب نوعیت کا ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے، مگر مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے چار نمازی زخمی ہو گئے۔ راولپنڈی سے کراچی جانیوالی مسافر بس ڈی آئی خان کی حدود میں ڈھکی موڑ کے قریب بے قابو ہو کر مسجد میں جا گھسی۔ حادثے کی وجہ سے مسجد کی خستہ دیواروں کو نقصان پہنچا، جبکہ مسجد میں موجود چار نمازی زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا،جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 427974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427974/ڈی-آئی-خان-بس-کے-حادثے-میں-مسجد-موجود-چار-نمازی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org