QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں، حکومتی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، میاں افتخار

26 Dec 2014 13:59

اسلام ٹائمز: اے این پی کے مرکزی رہنماء کا نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ یکجہتی برقرار رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی کا سہرا وزیر اعظم نواز شریف کے سر ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں، حکومتی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، اس قومی یک جہتی کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ یکجہتی برقرار رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 428235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428235/دہشتگردی-کیخلاف-سیاسی-مذہبی-جماعتیں-حکومتی-اور-عسکری-قیادت-ایک-پیج-پر-ہے-میاں-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org