QR CodeQR Code

خراب موسم کے باعث پی آئی اے نے فلائیٹ شیڈول میں تبدیلی کردی

26 Dec 2014 18:30

اسلام ٹائمز: ترجمان کے مطابق 4 شہروں کیلئے پروازیں 31 دسمبر تک بند کردی گئی ہیں، جبکہ کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز شام 7 بجے کیبجائے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز شام رات 10 بجے کیبجائے 9 بجے روانہ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے خراب موسم کے باعث لاہور کیلئے پروازوں کے شیڈول میں 31 دسمبر تک تبدیلی کر دی ہے۔ خراب موسم کے باعث 4 شہروں کیلئے پروزیں 31 دسمبر تک بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان کیلئے پروازیں 31 دسمبر تک بند رہیں گی، جبکہ لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 شام 7 کے بجائے 6 بجے روانہ ہو گی اور لاہور سے آنے والی پرواز پی کے 308 رات 10 کے بجائے 9 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موسم میں بہتری کی صورت میں نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 428308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428308/خراب-موسم-کے-باعث-پی-ا-ئی-اے-نے-فلائیٹ-شیڈول-میں-تبدیلی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org