0
Friday 26 Dec 2014 18:30

خراب موسم کے باعث پی آئی اے نے فلائیٹ شیڈول میں تبدیلی کردی

خراب موسم کے باعث پی آئی اے نے فلائیٹ شیڈول میں تبدیلی کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے خراب موسم کے باعث لاہور کیلئے پروازوں کے شیڈول میں 31 دسمبر تک تبدیلی کر دی ہے۔ خراب موسم کے باعث 4 شہروں کیلئے پروزیں 31 دسمبر تک بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان کیلئے پروازیں 31 دسمبر تک بند رہیں گی، جبکہ لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 شام 7 کے بجائے 6 بجے روانہ ہو گی اور لاہور سے آنے والی پرواز پی کے 308 رات 10 کے بجائے 9 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موسم میں بہتری کی صورت میں نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 428308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش