QR CodeQR Code

تعلیمی اداروں اور ائیرپورٹس کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

26 Dec 2014 20:11

اسلام ٹائمز: لاہور میں امن و امان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعلٰی پنجاب نے پولیس اور صوبائی وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں، ائیرپورٹس اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے نظام کو سخت کیا جائے، اور سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبے میں موجود تعلیمی اداروں اور ایئر پورٹس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلٰی کی سربراہی میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں پولیس کے علاوہ وزارت داخلہ کے حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب میں شہابز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں اور ایئر پورٹس کی سکیورٹی کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدآمد ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ اہم عمارتوں کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 428328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428328/تعلیمی-اداروں-اور-ائیرپورٹس-کی-سکیورٹی-سخت-کرنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org