QR CodeQR Code

حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے

ہنزہ کے لوگ داعش کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں، زاہد خان

خیبر پختونخوا میں کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں

26 Dec 2014 20:46

اسلام ٹائمز: اے این پی کے سینیٹر کا ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنزہ کے لوگ کہتے ہیں حکومت بتائے سمیع الحق، حمید گل اور حافظ سعید کو اب تک کيوں نہيں بلایا گیا، دہشتگردوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے بارے میں بتایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ ميں سانحہ پشاور پر بحث کے دوران اے این پی کے سینیٹر زاہد خان حکومت پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر داخلہ اب بھی ایوان بالا سے مفرور ہے، خیبر پختونخوا میں کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں، ہنزہ کے لوگ داعش کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں حکومت بتائے سمیع الحق، حمید گل اور حافظ سعید کو اب تک کيوں نہيں بلایا گیا، دہشتگردوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے بارے میں بتایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 428337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428337/ہنزہ-کے-لوگ-داعش-کی-حمایت-کا-اعلان-کر-رہے-ہیں-زاہد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org