QR CodeQR Code

سرمایہ دار پاکستان آنے کی بجائے بنگلہ دیش، بھارت، ملائیشیا، چین اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں، وسیم اختر

28 Dec 2014 20:08

اسلام ٹائمز: منصورہ سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے قابو ہوتی مہنگائی کوکنٹرول اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے توملک میں خوشحالی کا دور آسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے گیس 64 فیصد مہنگی کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی صارفین کو گیس میسر نہیں لوگ لکڑیاں جلا کر اپنا گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں ایسے میں گیس مہنگی کرنے کا ظالمانہ فیصلہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ حکمران ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے ملک میں صنعتی شعبہ بند، نظام زندگی مفلوج اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی مصنوعات انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے قابو ہوتی مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے تو ملک میں خوشحالی کا دور آ سکتا ہے۔ پاکستان کی معاشی حالت دگر گوں کا شکار ہے۔ سرمایہ دار پاکستان آنے سے گھبراتے اور ملکی سرمایہ دار بنگلہ دیش، بھارت، ملائیشیا، چین اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ غربت، بے روزگاری، لاقانونیت، مہنگائی، جہالت، دہشتگردی اور سب سے بڑھ کر حکمرانوں کی غلط ترجیحات نے ملک کو تنزلی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 428803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428803/سرمایہ-دار-پاکستان-آنے-کی-بجائے-بنگلہ-دیش-بھارت-ملائیشیا-چین-اور-دیگر-ممالک-کا-رخ-کر-رہے-ہیں-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org