0
Sunday 28 Dec 2014 20:08

سرمایہ دار پاکستان آنے کی بجائے بنگلہ دیش، بھارت، ملائیشیا، چین اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں، وسیم اختر

سرمایہ دار پاکستان آنے کی بجائے بنگلہ دیش، بھارت، ملائیشیا، چین اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے گیس 64 فیصد مہنگی کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی صارفین کو گیس میسر نہیں لوگ لکڑیاں جلا کر اپنا گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں ایسے میں گیس مہنگی کرنے کا ظالمانہ فیصلہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ حکمران ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے ملک میں صنعتی شعبہ بند، نظام زندگی مفلوج اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی مصنوعات انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے قابو ہوتی مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے تو ملک میں خوشحالی کا دور آ سکتا ہے۔ پاکستان کی معاشی حالت دگر گوں کا شکار ہے۔ سرمایہ دار پاکستان آنے سے گھبراتے اور ملکی سرمایہ دار بنگلہ دیش، بھارت، ملائیشیا، چین اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ غربت، بے روزگاری، لاقانونیت، مہنگائی، جہالت، دہشتگردی اور سب سے بڑھ کر حکمرانوں کی غلط ترجیحات نے ملک کو تنزلی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 428803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش