QR CodeQR Code

پرویز مشرف سندھ حکومت گرانے کی سازش کر رہے ہیں، آصف زرداری

29 Dec 2014 12:15

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیں، ہارس ٹریڈنگ سے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہارس ٹریڈنگ سے صوبائی حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی متحد سیاسی قوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، پی پی پی متحد سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیں، ہارس ٹریڈنگ سے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 428910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428910/پرویز-مشرف-سندھ-حکومت-گرانے-کی-سازش-کر-رہے-ہیں-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org