0
Monday 29 Dec 2014 12:15

پرویز مشرف سندھ حکومت گرانے کی سازش کر رہے ہیں، آصف زرداری

پرویز مشرف سندھ حکومت گرانے کی سازش کر رہے ہیں، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہارس ٹریڈنگ سے صوبائی حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی متحد سیاسی قوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، پی پی پی متحد سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیں، ہارس ٹریڈنگ سے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 428910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش