QR CodeQR Code

لاہور، انارکلی کے پلازہ میں آتشزدگی، 12 افراد جاں بحق

29 Dec 2014 19:59

اسلام ٹائمز: ریسکیو ذرائع کے مطابق پلازہ کی نچلی منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہچ کر عمارت میں پھنسے متعدد افراد کو نکال لیا تاہم اس دوران 12 افراد دم توڑ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی بازار انار کلی کے ایک پلازہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے اور آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پلازہ کی نچلی منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہچ کر عمارت میں پھنسے متعدد افراد کو نکال لیا تاہم اس دوران 12 افراد جھلسنے اور دم گھنٹے کے باعث دم توڑ گئے، پلازہ میں اب بھی متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے اور آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 429040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429040/لاہور-انارکلی-کے-پلازہ-میں-ا-تشزدگی-12-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org