QR CodeQR Code

پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع کیا جائے

امریکہ رسوا ہو کر افغانستان سے روانہ ہو رہا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

30 Dec 2014 19:38

اسلام ٹائمز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ جن کا دامن صاف ہے اسے فوجی عدالتوں سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردوں کا انجام قریب ہے، حکومت دھاندلی کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں، بے گناہوں کو قتل کرنے والے انسانیت اور اسلام سے خارج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ومذہبی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مخالفت کر کے دہشت گردوں کو فائدہ نہ پہنچائیں، فوجی عدالتیں قائم نہ ہوئیں تو دہشت گرد رہا ہوتے رہیں گے، امریکہ رسوا ہو کر افغانستان سے روانہ ہو رہا ہے،گیس بحران پر قابو پانے کیلئے پاک ایران گیس منصوبہ پر کام شروع کیا جائے، داعش خلافت کی آڑ میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان مصلحتوں کی نذر ہو گیا تو بدقسمتی ہو گی، غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا دامن صاف ہے اسے فوجی عدالتوں سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردوں کا انجام قریب ہے، حکومت دھاندلی کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں، بے گناہوں کو قتل کرنے والے انسانیت اور اسلام سے خارج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 6 کروڑ سے زائد غیر ملکی ہتھیار ہیں، اسلحہ مافیا کے سامنے قانون گھٹنے ٹیک چکا ہے، حکومت غیر قانونی اسلحہ کے خلاف ملک گیر آپریشن کرے۔


خبر کا کوڈ: 429273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429273/امریکہ-رسوا-ہو-کر-افغانستان-سے-روانہ-رہا-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org