0
Tuesday 30 Dec 2014 19:38
پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع کیا جائے

امریکہ رسوا ہو کر افغانستان سے روانہ ہو رہا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ رسوا ہو کر افغانستان سے روانہ ہو رہا ہے،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ومذہبی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مخالفت کر کے دہشت گردوں کو فائدہ نہ پہنچائیں، فوجی عدالتیں قائم نہ ہوئیں تو دہشت گرد رہا ہوتے رہیں گے، امریکہ رسوا ہو کر افغانستان سے روانہ ہو رہا ہے،گیس بحران پر قابو پانے کیلئے پاک ایران گیس منصوبہ پر کام شروع کیا جائے، داعش خلافت کی آڑ میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان مصلحتوں کی نذر ہو گیا تو بدقسمتی ہو گی، غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا دامن صاف ہے اسے فوجی عدالتوں سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردوں کا انجام قریب ہے، حکومت دھاندلی کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں، بے گناہوں کو قتل کرنے والے انسانیت اور اسلام سے خارج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 6 کروڑ سے زائد غیر ملکی ہتھیار ہیں، اسلحہ مافیا کے سامنے قانون گھٹنے ٹیک چکا ہے، حکومت غیر قانونی اسلحہ کے خلاف ملک گیر آپریشن کرے۔
خبر کا کوڈ : 429273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش