QR CodeQR Code

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے کا عملی مظاہرہ شروع

مشرف حملہ کیس میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی

31 Dec 2014 07:38

اسلام ٹائمز: پھانسی سے ایک روز قبل نیاز علی کو ورثاء سے ملوایا گیا، اور آج صبح نماز فجر سے قبل مذکورہ دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی۔ ہری پور سنٹرل جیل سے پشاور سنٹرل جیل منتقل کئے جانے والے دو مجرموں میں امان اللہ اور نیاز محمد شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مشرف حملہ کیس میں ملوث نیاز علی کو پشاور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے نیاز کو دو روز قبل سنٹرل جیل ہری پور سے پشاور جیل منتقل کیا گیا تھا۔ دہشت گرد ایئرفورس کا سابق ملازم تھا اور کورٹ مارشل کے دوران اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی، پھانسی سے ایک روز قبل نیاز علی کو ورثاء سے ملوایا گیا، اور آج صبح نماز فجر سے قبل مذکورہ دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی۔ ہری پور سنٹرل جیل سے پشاور سنٹرل جیل منتقل کئے جانے والے دو مجرموں میں امان اللہ اور نیاز محمد شامل تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے امان اللہ نے خاتون وکیل کو 2006ء میں قتل کیا تھا، جبکہ دوسرا پھانسی پانے والا مجرم نیاز محمد ہے جسے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں پھانسی دی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ امان اللہ کو آئندہ چوبیس گھنٹو میں پھانسی دی جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 429362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429362/مشرف-حملہ-کیس-میں-ملوث-دہشت-گرد-کو-پھانسی-دے-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org