0
Wednesday 31 Dec 2014 07:38
جیسا کرو گے ویسا بھرو گے کا عملی مظاہرہ شروع

مشرف حملہ کیس میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی

مشرف حملہ کیس میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مشرف حملہ کیس میں ملوث نیاز علی کو پشاور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے نیاز کو دو روز قبل سنٹرل جیل ہری پور سے پشاور جیل منتقل کیا گیا تھا۔ دہشت گرد ایئرفورس کا سابق ملازم تھا اور کورٹ مارشل کے دوران اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی، پھانسی سے ایک روز قبل نیاز علی کو ورثاء سے ملوایا گیا، اور آج صبح نماز فجر سے قبل مذکورہ دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی۔ ہری پور سنٹرل جیل سے پشاور سنٹرل جیل منتقل کئے جانے والے دو مجرموں میں امان اللہ اور نیاز محمد شامل تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے امان اللہ نے خاتون وکیل کو 2006ء میں قتل کیا تھا، جبکہ دوسرا پھانسی پانے والا مجرم نیاز محمد ہے جسے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں پھانسی دی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ امان اللہ کو آئندہ چوبیس گھنٹو میں پھانسی دی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 429362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش