QR CodeQR Code

اپوزیشن جماعتوں کا پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس میں اضافے پر قومی اسمبلی سے واک آوٹ

1 Jan 2015 21:28

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بچانا ہوگا اور پارلیمنٹ کو ملک دشمنوں کو واضح پیغام دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس میں اضافے کیخلاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھیں تو کہا جاتا ہے کہ اوگرا نے بڑھائیں، کم ہوں تو حکومت کریڈٹ لے جاتی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس نافذ کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ ایم کیو ایم نے بھی اضافی ٹیکس عائد کرنے پر اجلاس کا واک آوٹ کیا۔ سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بچانا ہوگا اور پارلیمنٹ کو ملک دشمنوں کو واضح پیغام دینا ہوگا۔ رشید گوڈیل نے سوال اٹھایا کہ کے پی کے حکومت کو اگست میں خط لکھا گیا تھا لیکن ایوان کو بتایا جائے اس خط کے جواب میں کیا کارروائی کی گئی۔ اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر بھی شدید تنقید کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 429660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429660/اپوزیشن-جماعتوں-کا-پٹرولیم-مصنوعات-پر-سیلزٹیکس-میں-اضافے-قومی-اسمبلی-سے-واک-آوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org