0
Thursday 1 Jan 2015 21:28

اپوزیشن جماعتوں کا پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس میں اضافے پر قومی اسمبلی سے واک آوٹ

اپوزیشن جماعتوں کا پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس میں اضافے پر قومی اسمبلی سے واک آوٹ
اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس میں اضافے کیخلاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھیں تو کہا جاتا ہے کہ اوگرا نے بڑھائیں، کم ہوں تو حکومت کریڈٹ لے جاتی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس نافذ کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ ایم کیو ایم نے بھی اضافی ٹیکس عائد کرنے پر اجلاس کا واک آوٹ کیا۔ سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بچانا ہوگا اور پارلیمنٹ کو ملک دشمنوں کو واضح پیغام دینا ہوگا۔ رشید گوڈیل نے سوال اٹھایا کہ کے پی کے حکومت کو اگست میں خط لکھا گیا تھا لیکن ایوان کو بتایا جائے اس خط کے جواب میں کیا کارروائی کی گئی۔ اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر بھی شدید تنقید کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 429660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش