QR CodeQR Code

کراچی جیل حکام کا پھانسی کے 4 مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کیلئے عدالت سے رجوع

3 Jan 2015 14:01

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ چاروں افراد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور دہشت گردی کے جرم میں پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں، چاروں مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل کراچی انتظامیہ نے پھانسی کے 4 مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ ان سزائے موت کے چاروں مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کے لئے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ چاروں افراد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور دہشت گردی کے جرم میں پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں، چاروں مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 429955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429955/کراچی-جیل-حکام-کا-پھانسی-کے-4-مجرموں-کی-سزاؤں-پر-عمل-درآمد-کیلئے-عدالت-سے-رجوع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org