QR CodeQR Code

اورکزئی ایجنسی، کلایہ میں بم دھماکہ، 3 افراد شہید

4 Jan 2015 21:17

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق کلایہ کے علاقہ کڈہ میں فٹبال اسٹیڈیم میں دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہل تشیع سرفراز علی، وسیم علی اور ناظم علی شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 3 افراد شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق کلایہ کے علاقہ کڈہ میں فٹبال اسٹیڈیم میں دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہل تشیع سرفراز علی، وسیم علی اور ناظم علی شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک کسی دہشتگرد گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ انصار الحسین اورکزئی ایجنسی نے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 430317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430317/اورکزئی-ایجنسی-کلایہ-میں-بم-دھماکہ-3-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org