QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ میں کانسٹیبل محمد سلیمان اور سید مجتبٰی شاہ شہید

5 Jan 2015 17:30

اسلام ٹائمز: تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع الوارث سٹی کے رہائشی ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے سی اینڈ ڈبلیو کے اوور سیئر سید زادے کو بنوں چونگی پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا، جبکہ تھانہ پنیالہ کی حدود میں پولیس کانسٹیبل کو فلائنگ کوچ سے اتار کر شاہراہ عام پر قتل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی دو وارداتوں میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک سید زادے کو شہید کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع الوارث سٹی کے رہائشی اور ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اوور سیئرسید مجتبٰی شاہ عرف کمال شاہ ولد غلام محمد شاہ، سکنہ حسینیہ چوک، حال الوارث سٹی نزد بنوں چونگی گھر سے موٹر سائیکل پر سودا سلف خریدنے کیلئے نکلے، تو موٹر سائیکل پر سوار کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگردوں نے پشت سے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کمال شاہ شدید زخمی ہوگئے، موقع پر موجود لوگوں نے ہسپتال پہنچانے کی تگ و دو کی مگر جانبر نہ ہوسکے۔ دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ 

دوسری جانب تھانہ نواب کی حدود میں پولیس کانسٹیبل محمد سلیمان ولد اختو جان قوم بنو خیل سکنہ رحمانی خیل اپنے گھر سے فلائنگ کوچ پر ڈیوٹی کیلئے تھانہ صدر آرہا تھا، کہ کٹہ خیل اور رحمانی خیل کے درمیان میں چار نامعلوم مسلح افراد نے فلائنگ کوچ کو روک کر کانسٹیبل محمد سلیمان کو اتار لیا اور اس پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ قتل، اغوا اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب زمانی گروپ سے ہے۔ نواب پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسی طرح کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 430513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430513/ڈی-آئی-خان-ٹارگٹ-کلنگ-میں-کانسٹیبل-محمد-سلیمان-اور-سید-مجتب-ی-شاہ-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org