QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی میں بم دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید

5 Jan 2015 20:25

اسلام ٹائمز: پولیٹیکل ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی کے قلعہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اچانک ایک مکان کے باہر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے اہل کار شہید، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے میں اہل کار شہید، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی کے قلعہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اچانک ایک مکان کے باہر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے اہل کار شہید، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا سلسلہ مزید تیز و وسیع کر دیا۔ جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کیے گئے، دوسری جانب محتلف علاقوں میں فورسز کے سرچ آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 430552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430552/مہمند-ایجنسی-میں-بم-دھماکہ-ایک-سیکورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org