QR CodeQR Code

قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر بس اور گاڑی سے شناخت کیبعد دس افراد اغوا

6 Jan 2015 14:10

اسلام ٹائمز: نیشنل ہائی وے پر کوئٹہ سے ژوب آنے والی گاڑیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر زبردستی روکا اور شناختی کارڈز چیک کرنے کے بعد دس افراد کو گاڑیوں میں ڈال کے ساتھ لے گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے پانچ کو بازیاب کرالیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے آنے والے دس مسافروں کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں اغوا کرلیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے ژوب آنے والی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر زبردستی روکا۔ گاڑیوں میں موجود تمام مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کرنے کے بعد ایک مسافر گاڑی سے سات افراد کو جبکہ ایک پرائیویٹ کار سے تین افراد کو شناخت کرنے کے بعد گاڑیوں میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویوں میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کا ملازم فیض الحق، ڈاکٹر ولی خان مندوخیل، نورالحق مندوخیل، بینک مینجر سلیم کاکڑ، شاہد خان یوسفزئی، لیاقت عبدالظاہر، حبیب اللہ  اور ڈرائیور غلام علی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جس میں ہیلی کاپٹرز اور کتوں کو بھی استعمال کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں فورسز نے پانچ افراد کو بازیاب کرا لیا، تاہم پانچ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 430699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430699/قلعہ-سیف-اللہ-کے-قریب-مسافر-بس-اور-گاڑی-سے-شناخت-کیبعد-دس-افراد-اغوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org