0
Tuesday 6 Jan 2015 14:10

قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر بس اور گاڑی سے شناخت کیبعد دس افراد اغوا

قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر بس اور گاڑی سے شناخت کیبعد دس افراد اغوا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے آنے والے دس مسافروں کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں اغوا کرلیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے ژوب آنے والی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر زبردستی روکا۔ گاڑیوں میں موجود تمام مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کرنے کے بعد ایک مسافر گاڑی سے سات افراد کو جبکہ ایک پرائیویٹ کار سے تین افراد کو شناخت کرنے کے بعد گاڑیوں میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویوں میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کا ملازم فیض الحق، ڈاکٹر ولی خان مندوخیل، نورالحق مندوخیل، بینک مینجر سلیم کاکڑ، شاہد خان یوسفزئی، لیاقت عبدالظاہر، حبیب اللہ  اور ڈرائیور غلام علی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جس میں ہیلی کاپٹرز اور کتوں کو بھی استعمال کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں فورسز نے پانچ افراد کو بازیاب کرا لیا، تاہم پانچ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 430699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش