QR CodeQR Code

کوئٹہ، میزان چوک پر بم دھماکہ، چار افراد زخمی

8 Jan 2015 19:50

اسلام ٹائمز: دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے دیگر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے میزان چوک میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے اردگرد کھڑی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں سبی میں عیدمیلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس کو نشانہ بنانے کیلئے بھی موٹرسائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا، تاہم وہ بم ایف سی نے برآمد کرکے ناکارہ بنادیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 431194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431194/کوئٹہ-میزان-چوک-پر-بم-دھماکہ-چار-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org