QR CodeQR Code

رسول اعظم امن کانفرنس دہشتگردی کیخلاف سنگ میل ثابت ہوگی، اسد نقوی

9 Jan 2015 19:09

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم دہشت گرد طالبان اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور ڈویژن لاہور کے مسلم ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو منعقدہ رسول اعظم ۖ امن کانفرنس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں مسلم لیگ نون، پی پی پی، تحریک انصاف، مسلم لیگ قاف، ایم کیو ایم، پاکستان عوامی تحریک، اے این پی، سنی اتحاد کونسل، مدارس دینیہ، مشائخ عظام نے شرکت کی مکمل یقین دہانی کرا دی ہے۔ اس پروقار تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم دہشت گرد طالبان اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ریاست بچانے کا ہے، قائداعظم اور علامہ اقبال کے فرزند ملکی سلامتی واستحکام کے لئے انشاء اللہ کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر خونریزی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو بچانے کی کسی کوشش کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 431385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431385/رسول-اعظم-امن-کانفرنس-دہشتگردی-کیخلاف-سنگ-میل-ثابت-ہوگی-اسد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org