QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز

12 Jan 2015 17:34

اسلام ٹائمز: ڈی پی او کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے پولیس نے متعدد افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے ۱۴ فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پہ قانونی دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر غیر قانونی طور پہ مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد خیبر پختونخوا میں بالعموم اور ڈی آئی خان میں بالخصوص غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے ڈیرہ دریا خان پل پر گل احمد تاجک سکنہ غزنی افغانستان، صدر پولیس نے چوک شیخ یوسف پر کو میدان سلیمان خیل سکنہ افغانستان حال کمشنر باغ، کینٹ پولیس نے درابن چونگی پر ضیاء الرحمن افغان سکنہ افغانستان اور ٹانک اڈہ پر مبین افغان سکنہ افغانستان، ٹاؤن پولیس نے بھی گنڈہ پور چوک پر عبدالوکیل سکنہ افغانستان حال ظفر آباد کالو نی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار افغانیوں کیخلاف ۱۴ فارن ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 432003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432003/ڈی-آئی-خان-افغان-مہاجرین-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-کا-سلسلہ-تیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org