QR CodeQR Code

کے پی کے اسمبلی میں میڈیکل انسٹی ٹیوشن ریفارمز بل منظور

13 Jan 2015 23:44

اسلام ٹائمز: میڈیکل انسٹی ٹیوشن ریفارمز بل بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا، جس کے تحت سرکاری ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل طور پہ پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی کے مرتکب ڈاکٹر کو ہر قسم کی سرکاری مراعات سے محروم رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں میڈیکل انسٹی ٹیوشن ریفارمز بل۲۰۱۵ بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے۔ جس کے تحت سرکاری ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں میڈیکل انسٹی ٹیوشن ریفارمزبل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ جس کے مطابق جو سرکاری ڈاکٹر اپنی پرائیویٹ پریکٹس کرے گے، وہ کسی قسم کی حکومتی مراعات حاصل نہیں کر سکے گا۔ خیبر پختونخوا حکو مت کا کہنا تھا کہ ایسے بل کی منظوری سے عوام کو ریلیف ملے گا اور ڈاکٹرز اپنے فرائض اچھے طریقے سے انجام دے سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 432322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432322/کے-پی-اسمبلی-میں-میڈیکل-انسٹی-ٹیوشن-ریفارمز-بل-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org