QR CodeQR Code

جے ایس او طالبات کا نصب العین تعلیمات اسلامی کی روشنی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنا ہے، علامہ عارف واحدی

14 Jan 2015 09:04

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جے ایس او طالبات ایک الٰہی تنظیم ہے اور اسکا نصب العین تعلیمات اسلامی کی روشنی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنا ہے۔ لہٰذا سیرت معصومین سے ملت کی بیٹیوں کی کردار سازی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی جانب سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد فیصل آباد میں کیا گیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی، جعفریہ یوتھ کے ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری، اور جے ایس او طالبات پاکستان کی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے شرکت کی۔ پروگرام کی ابتداء تلاوت قرآن کریم سے کی گئی، تلاوت قرآن کریم کا شرف مبشرہ بتول نے حاصل کیا۔ بعد ازاں مریم زہراء علوی نے اپنی خوبصورت آواز میں حمد باری تعالٰی پیش کی۔ نعت رسول مقبول کا شرف فروا بتول اور فضہ بتول کو حاصل ہوا، جبکہ نجیعہ زہرا نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ 

کانفرنس سے خطاب میں علامہ عارف واحدی نے سیرت صادقین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جے ایس او طالبات ایک الٰہی تنظیم ہے اور اس کا نصب العین تعلیمات اسلامی کی روشنی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنا ہے۔ لہٰذا سیرت معصومین سے ملت کی بیٹیوں کی کردار سازی کی جائے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ سیرت النبیؐ کے مطالعہ میں ہمیں خواتین کی جدوجہد خصوصاً جناب زہرا سلام اللہ علیھا کا خاص کردار نظر آتا ہے کہ کس طرح وہ اپنے والد کی مددگار بنیں۔ لہٰذا جے ایس او طالبات انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہم کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 432363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432363/جے-ایس-او-طالبات-کا-نصب-العین-تعلیمات-اسلامی-کی-روشنی-میں-زندگیوں-کو-سنوارنا-ہے-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org