QR CodeQR Code

اسلام آباد، جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے زیرانتظام فارغ التحصیلان کا اہم اجلاس

17 Jan 2015 12:41

اسلام ٹائمز: آقائے ہاشمیان کے افتتاحی کلمات کے بعد حجت الاسلام شیخ محسن نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی دنیا کو سمجھنے کے لئے علم دیا جائے۔ اجلاس میں ایس یو سی سربراہ علامہ ساجد نقوی اور ایم ڈبلیو ایم سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی خصوصی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ المصطفٰی العالمیہ کے تحت فارغ التحصیلان کے کام کو پاکستان میں بہتر بنانے کے لئے اہم اجلاس جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بلایا گیا۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی جامعۃ المصطفٰی العالمیہ قم کے زیرانتظام فارغ التحصیلان کی تنظیم سازی کی گئی۔ اجلاس میں جامعۃ المصطفٰی شعبہ پاکستان کے انچارج آقائے ہاشمیان کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض انیس الحسنین نے انجام دیئے۔ حجت الاسلام آقائے حکیم انچارج ارتباط جامعۃ المصطفی العالمیہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ آقائے ہاشمیان کے افتتاحی کلمات کے بعد حجت الاسلام شیخ محسن نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی دنیا کے حقائق کو سمجھنے کے لئے علم دیا جائے۔ اجلاس میں ایس یو سی سربراہ علامہ ساجد نقوی اور ایم ڈبلیو ایم سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی خصوصی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 433095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433095/اسلام-ا-باد-جامعۃ-المصطف-ی-العالمیہ-کے-زیرانتظام-فارغ-التحصیلان-کا-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org