QR CodeQR Code

گزشتہ رات شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا کی گئی

ٹارگٹ کلنگ نہ رکی تو نواز حکومت کو مزید چلنے نہیں دیا جائے گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

17 Jan 2015 19:27

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق شہید فیاض شاہ ایڈووکیٹ، غازی علی شیرازی شہید اور حمزہ صفدر شہید کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ رات راولپنڈی میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں وکلا برادری کے ساتھ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی، تفصیلات کے مطابق شہید فیاض شاہ ایڈووکیٹ، غازی علی شیرازی شہید اور حمزہ صفدر شہید کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی، اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے اعلان کیا کہ اگر مستقبل میں ایسے واقعہ کو نہ روکا گیا تو نواز حکومت کو مزید چلنے نہیں دیا جائے گا۔ شرکائے جنازہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ شب تکفیریوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں ایک اہل سنت بھائی بھی شامل ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں شیعہ سنی دونوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 433227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433227/ٹارگٹ-کلنگ-نہ-رکی-نواز-حکومت-کو-مزید-چلنے-نہیں-دیا-جائے-گا-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org